ابنا: ترکی کے دارالحکومت انقرہ ميں اس معاہدے پردستخط کے بعد ایران کے وزیرپٹرولیم رستم قاسمی نے ترکی کے وزیر توانائی تانریلدیز کے ساتھ ہونے والی بات چیت کومفید قراردیا اورکہا کہ انقرہ ایران سےروزانہ تقریباپانچ ملین میٹرمکعب گیس لیناچاہتاہے ۔
واضح رہے کہ ایران کےنائب صدر محمدرضارحیمی کی قیادت میں ایران کا ایک تجارتی اوراقتصادی وفد ترکی کےدورے پرتھاجوجمعہ کی شام تہران واپس آگیا۔
اس دورے میں ایران اور ترکی کے تجارتی اوراقتصادی وفود نے دونوں ملکوں کے اقتصادی اور تجارتی صورت حال کاجائزہ لیا اور تعاون کوفروغ دینے کے لئےلازمی وسائل اور حالات فراہم کرنے میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا۔
.....
/169